میں  جموں وکشمیر پولیس کو سلام کرتا ہوں۔ وہ عسکریت پسندی سے لڑ رہے ہیں ،بڑی قربانی دے رہے ہیں۔

580
لیکن جموں وکشمیر پولیس ہوشیاری سے کام نہیں کرتی
میں جے کے پولیس کو سلام کرتا ہوں۔ وہ عسکریت پسندی سے لڑ رہے ہیں۔ بڑی قربانی دے رہے ہیں۔ لیکن جے کے پولیس ہوشیاری سے کام نہیں کرتی۔وہ سمجھتے ہیں کہ تین، چار، پانچ یا 15 عسکریت پسندوں کو ختم کر کے وہ عسکریت پسندی کو ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ نہیں، ایسا نہیں ہوگا۔ یہ طبعی جنگ بھی ہے اور نفسیاتی جنگ بھی۔ اسے نفسیاتی طور پر بھی اتنا ہی لڑنا پڑے گا جتنا طاقت کے بل پر ۔ پولیس کو ان لڑکوں کی ذہن سازی پر کام کرنا ہوگا جو سنگ بازی کرتے ہیں یا جو عسکریت پسندوں کے نیٹ ورکس میں شامل ہوتے ہیں۔
بھارت کشمیر کے اندر اتنی بڑی جنگ لڑرہا ہے جس پر اب تک زر کثیر خرچ ہوچکا ہے لیکن بدقسمتی سے ایسی کوئی تحقیق نہیں ہوئی کہ اس جنگ کی اصل وجہ کیا ہے؟ اور اس کا خاتمہ کس طرح سے ہوگا  بار بار  غلطیاں دوہرائی جا رہی ہیںہم  جانتے ہیں کہ یہ غلطیاں غیر ارادی طور پر ہو رہی ہیں۔ لیکن ہو رہی ہیں۔ کشمیر ان کی بھاری قیمت چکا رہا ہےاور ساتھ میں  قوم بھی۔
ذہن سازی کا کھیل بہت خطرناک ہے۔ اگر پولیس یہ سوچتی ہے کہ ہم مجرموں کو جسمانی سزا دیں گے، تو انہیں کوئی نتیجہ کیسے ملے گا؟ نفسیاتی طور پر اس مسئلے سے نمٹا جائے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔پولیس یہ سوچتی ہے کہ اگر ہم کسی نوجوان کو سزا دیتے ہیں تو  وہ  سْدھر جائے گا۔  یہ جاننے کے لیے کہیں تحقیق بھی کرنی پڑے گی کہ سزا کے بعد کیا ہوا؟ کیا وو سدھر گیا؟ پولیس کسی نوجوان کو مار سکتی ہے یا اسے تشدد کا نشانہ بنا سکتی ہےلیکن ذہن کو تشدد کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
ان میں سے بہت سے لڑکے نوعمر ہیں۔ وہ پاکستان کے پروپیگنڈے سے، اپنے ماحول میں زہریلی باتوں سے، اپنے معاشرے میں آئی ایس آئی کے ایجنٹوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس لمحے کی تپش میں، وہ پتھر بازی جیسی سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں۔ بہت سے عوامل ہیں جو ایک معصوم لڑکے کو سماج مخالف سرگرمیوں میںشامل ہونے  پر اکساتے ہیں۔
پتھراؤ کرنے والے گمراہ لڑکے ہیں، ولن نہیں
پولیس کو چاہئے کہ وہ سنگ بازوں کو ایسے لڑکوں کے طور دیکھے جن کی ذہن سازی اس طرح سے ہوئی ہے کہ وہ قومی دھارے کے بجائے راہ سے ہٹ چکے ہیں ، نہ کہ دشمن کے طور پر۔ وہ کشمیری معاشرے کا حصہ ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ ہم نے غلطیاں کی ہیں۔ ہمارے نوجوان بنیاد پرست بن چکے ہیں۔ وہ پاکستان کے پروپیگنڈے سے متاثر  ہیں۔ وہ بعض مبلغین کی جہادی تبلیغ سے گمراہ ہیں۔ لیکن کیا انہیں سزا دینا واحد راستہ ہے؟ پولیس کو ان نوجوانوں کی اصلاح کے لیے ہمدردی کے ساتھ کام کرنا چاہیے، انہیں سزا نہیں دینی چاہیے۔
پولیس کا رویہ تبدیل نہیں ہوا۔
وہ سمجھتے ہیں کہ ایک نوجوان کو سزا دے کر وہ اس کی اصلاح کر سکیں گے۔
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد، کشمیر میں کسی بڑے پیمانے پر پتھراؤ یا تشدد نہیں ہوا ہے جو سرخیاں بٹورتے۔ لیکن چھوٹے چھوٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں کشمیر میں پتھراؤ ایک بیماری بن چکی تھی۔ یہ اتنی جلدی ختم نہیں ہوگی ۔
میں نے لڑکوں کو کسی غلط معلومات یا افواہ کے بعد پتھراؤ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ لیکن پولیس بھول جاتی ہے کہ یہ وہ معصوم لڑکے ہیں جو پتھراؤ کے مقامی کلچر میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ سخت مجرم نہیں ہیں کہ آپ ان پر ایف آئی آر لگا دو یا پی ایس اے لگا دو۔
میں جانتا ہوں کہ بعض لوگ کیا سوچتے ہیں – کہ پتھرباز کیسے بے گناہ ہو سکتا ہے؟ ہو سکتا ہے وہ مکمل طور پر بے قصور نہ ہو، لیکن وہ سخت مجرم بھی نہیں ہے۔ وہ ایسا نوجوان ہے جو بہت سے عوامل کی وجہ سے غصے سے بھرا ہوا ہے۔
آپ پتھر بازی کرنے والے نوجوان کے ساتھ ایک سخت مجرم کی طرح سلوک نہیں کر سکتے۔پولیس ہر وقت درست نہیں ہوسکتی انہیں جرم کی سنگینی کو صحیح تناظر میں سمجھنا چاہیے۔ ان کے ساتھ بات چیت کرنے، نرمی اور یقین کے ساتھ ایسے نوجوانوں سے پیش آنا ہوگا، ان کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔زیادہ تر معاملات میں، اس کے برعکس ہو رہا ہے. پولیس کی طرف سے اپنائے گئے معیاری سخت رویہ کے بعد، لڑکوں کا پرامن زندگی کی طرف واپس جانا ناممکن بن جاتا ہے۔
پولیس کے لیے یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ یہ لڑکے عادی مجرم نہیں ہیں۔ علاقے میں کوئی افواہ پھیل  گئی  جس سے لڑکے متاثر ہو جاتے ہیں اور پتھراؤ کا سہارا لیتے ہیں۔ نرم اصلاحی عمل اور مشاورت ان لڑکوں کو پرتشدد رویے سے واپس لا سکتی ہے۔ اگر پولیس جیل میں لڑکوں کے ساتھ سختی کرتی ہے تو وہ مزید بگڑ ہو جاتے ہیں۔
یہاں پر 90 فیصد عسکریت پسند آزادی کے لیے نہیں لڑتے وہ عسکریت پسندی میں اس لیے آئے کیونکہ وہ غلط راستے پر تھے، اور ان کو سمجھانے اور درست راہ دکھانے کو کو ئی نہیں تھا۔
بہت سی وجوہات کی بنا پر لڑکے بندوق اٹھا لیتے ہیں۔ وہ سرکاری کارروائی کاجواب دے رہے ہیں۔ وہ اپنی مایوسی اور غصے کو باہر نکال رہے ہیں۔ انہیں امید کی کوئی کرن نظر نہیں آتی کہ وہ زندہ رہ سکیں گے۔
پتھراؤ کرنے والے کو چھوڑنے کے بعد کیاطریقہ کار ہے؟
میں جانتا ہوں کہ پولیس کو سنگ بازوںکو رہائی کے بعد بھی ان  کے ساتھ مشغول ہونا پڑتا ہے۔ پولیس کی طرف سے فالو اپ کارروائی ضروری ہے۔ لیکن یہ مختلف طریقے سے کی جا سکتی ہے۔
ان لڑکوں کے رہا ہونے کے بعد بھی پولیس والے ان کے گھر بار بار آتے رہتے ہیں۔ پولیس والے سوالات پوچھتے رہتے ہیں یا ان کا موبائل فون کئی دن ساتھ لے جاتے ہیں۔ یہ سب کچھ مناسب طریقے سے اور ایک لائحہ عمل کے ذریعے کیا جاسکتا ہے ۔ پولیس کو ایسے لڑکوں کے ساتھ نمٹنے کے لیے جو کسی وقت غلط سرگرمی میں ملوث ہو گئے ہیں،سخت رویہ نہیں اپناناچاہیے۔
کس طرح آئی ایس آئی کشمیر میں نئے بھرتیوں کی تلاش کر رہی ہے۔
کشمیر میں آئی ایس آئی کے کٹھ پتلیوں کو مسلسل ان لڑکوں کی تلاش ہے جو پتھراؤ یا کسی بھی متعلقہ جرم میں جیل جا چکے ہیں۔ وہ لڑکے کے پس منظر، خاندانی آمدنی کے ذرائع کے بارے میں مکمل معلومات اکٹھا کرتے ہیں۔ اگر لڑکا غریب ہے تو ہمدردی حاصل کرنے کے لیے کسی دوست کے ذریعے اس کے گھر پیسے بھیجتے ہیں۔ بعد میں، جب لڑکا رہا ہو جاتا ہے، تو انہیں اسے اپنی لپیٹ میں لینے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔
فرض کریں کہ ایک نوجوان OGW ہے۔ لیکن ایک OGW بھی معاشرے کا حصہ ہے۔ اس کے دوست ہیں۔ جب پولیس اسے پکڑتی ہے تو بعض اوقات پولیس دوسرے لڑکوں کو بھی لے جاتی ہے جو اس کے ساتھ رابطے میں تھے۔ پولیس جانچ نہیں کرتی کہ یہ لڑکا طالب علم ہے۔ اگر ہم اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہیں تو اس کا اس پر کیا اثر پڑے گا؟
پاکستان نے کشمیر میں نیٹ ورکس کوکیسے کیش کیا۔ جب کوئی لڑکا جیل میں ہوتا ہے تو وہ اس نوجوان کے خاندان سے تعلق استوار کرتے ہیں جب لڑکے واپس آتے ہیں تو انہیں عسکریت پسندی کی طرف کھینچنے کا کام شروع ہو جاتا ہے۔جیل میں وقت گزارنے والے زیادہ تر لڑکے نفرت سے بھرے ہوتے ہیں۔ اب ان کے دلوں میں کوئی خوف نہیں رہا ہوتا ہے۔ پاکستان یہاں پر اپنی چال اچھے سے چلتا ہے ۔جب یہ لڑکے جیل میں ہوتے ہیں تو پاکستانی ایجنٹ ان لڑکوں اور ان کے اہل خانہ کو جھوٹی مدد فراہم کر کے جذباتی طور پر پھنسانا شروع کر دیتے ہیں۔ پولیس کو اس وقت ایک سپورٹ سسٹم مہیا کرنا چاہیے۔ انہیں خاندان کو یقین دلانا چاہیے ہم ہر ممکن حد تک مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ سب بھی کوشش کریں کہ آپ کا بیٹا دوبارہ گمراہ نہ ہو۔
بہت سے لڑکےغریب گھرانوں سے ہیں۔ ان کے گھر والوں کے پاس ان سے ملنے کے لیے پیسے نہیں ہوتے ہیں۔ پولیس اہل خانہ سے ملاقات کی سہولت فراہم کر سکتی ہے۔ جب ایک لڑکا عسکریت پسند بنتا ہے اور وہ ایک انکاؤنٹر میں پکڑا جاتا ہے، تو پولیس اس کے خاندان سے رابطہ کرتی ہے، اسے ہتھیار ڈالنے کے لیے کہتی ہے تاکہ وہ مارا نہ جائے۔ لیکن جب یہی جوان جیل میں  ہوتا ہے تو وہ اس کے خاندان سے رابطہ کیوں نہیں کرتے؟ پولیس ایسے جونواں کے والدین سےرابطہ کرنے میں دیر کیوں لگاتی ہے ؟
پتھر بازوں کے غریب خاندان عدالتوں میں بھاگتے بھاگتے تھک چکے ہیں۔ پولیس انہیں کچھ سپورٹ سسٹم، تھوڑا بہت معاوضہ فراہم کر سکتی ہے۔ پولیس اہل خانہ کے ساتھ رابطہ کر سکتی ہے۔ میں یہ کہتا رہتا ہوں – براہ کرم سمجھیں۔ یہ پتھر بازی کرنے والے گمراہ نوجوان ہیں۔ وہ سخت گیر مجرم نہیں ہیں۔ اگر آپ ان کے ساتھ سخت گیر مجرموں جیسا سلوک کریں گے تو وہ بھی ایسے ہی ہو جائیں گے۔
لڑکے کو پی ایس اے، ایف آئی آر کے ساتھ کیوں مارا جائے؟ نوعمری یا 20 کی دہائی کے اوائل میں لڑکے کے لیے اتنی اضافی سزا کیوں؟ جب اسے رہا کیا جائے تو پولیس کو اس کے ساتھ نرمی سے پیش آنا چاہیے۔ انہیں اس کے مسائل سننے چاہئیں۔ انہیں اس کے مسائل کا حل دینا چاہئے – یہی اس کی اصلاح کا راستہ ہے۔
اگر گھر والوں کویا پھر کسی لڑکے کو ذہنی اذیت کا سامنا ہو تو اسے بندوق اٹھانے پر مجبور کرنا بہترین فارمولا ہے۔ جیل میں لڑکے کے ساتھ سختی کی جائے تو سسٹم پر بھروسہ کریں، پولیس پر سے اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔
لڑکے جانتے ہیں کہ اگر ہم ہتھیار ڈال دیں تو بھی پولیس بار بار تنگ کرنے آئی گی  اور کسی نہ کسی جرم میں دوبارہ گرفتار کرکے لے جائے گی۔ میں یہ اس لیے کہتا ہوں کہ پولیس نے ہتھیار ڈالنے والے لڑکوں کو  سدھرنے کا موقع نہیں دیا۔
آپ جیل میں رہنے والے کچھ نوجوانوں سے پوچھتے ہیں کہ آپ کو کس چیز نے عسکریت پسندی میں دھکیل دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس ان سے ملنے آتی ہے، ان سے پوچھ گچھ کرتی ہے، انہیں پریشان کرتی ہے۔ ان کی مسلسل پوچھ گچھ کے ساتھ، پولیس انتہائی منفی کردار ادا کرتی ہےجو کہ  کڑوا سچ ہے۔
تاہم فوج کی حکمت عملی بدل گئی ہے۔ ان کے پاس تعمیری حکمت عملی ہے۔ لیکن پولیس اسی شخص کو دوبارہ گرفتار کر رہی ہے۔ یہ کسی بھی نوجوان کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے جو اپنی زندگی کو از سر نو خوشگوار بنانا چاہتا ہے۔جن لڑکوں کو پتھراؤ کے الزام میں گرفتار کیا جاتا ہے وہ رہا ہونے کے بعد اپنے کیریئر کے حوالے سے شدید تناؤ کا سامنا کرتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا کیریئر ختم ہو گیا ہے۔ اب میں جانتا ہوں کہ اصل میںکیرئیر ختم نہیں ہوا ہے۔ ایک لڑکا اپنی زندگی دوبارہ بنا سکتا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کو اس کی مدد کرنی چاہیے۔ بصورت دیگر وہ گمراہ ہو جائے گا اور عسکریت پسندی  کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گا۔
پاکستان ان ہی لوگوں کو نشانہ بناتا ہے جو کشمیر میں امن چاہتے ہیں۔
پاکستان کا مقصدہے کہ کشمیر یوں کو مسلسل پریشان کیا جائے۔ وہ کوئی بڑا حملہ نہیں چاہتے۔ وہ جانتے ہیں ورنہ بھارت ہم پر چڑھائی کرے گا۔ لیکن کشمیر میں چھوٹے، مقامی حملے ان کی حکمت عملی ہے۔ وہ خبر چار دن چلتی ہے پھر سب بھول جاتے ہیں۔ لیکن خوف کا تناسب زیادہ ہے۔
میں پاکستان کے کردار کو مسترد نہیں کرتا۔ عالمی سطح پر بھی یہ بات مشہور ہے کہ پاکستان کشمیر میں بہت گھناؤنا اور خونی کھیل کھیل رہا ہے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ بڑی جنگ نہیں لڑے گا، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ پھر بھارت چڑھائے کر دے گا۔ لیکن پاکستان اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری رہے، چاہے وہ کشمیری ہوں یا باہر کے لوگ۔ پاکستان مسلسل یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ ہم کہیں نہیں گئے ہیں۔ ہم یہیں ہیں۔
جو بھی یہاں امن چاہتا ہے – پاکستان انہیں ختم کر دیتا ہے۔ اگر میں خود کو افشا کروں تو وہ مجھے نہیں بخشیں گے۔ جو بھی امن کی کوشش کرتا ہے اسے مار دیا جاتا ہے۔
پولیس، آرمی کبھی کبھی ایسے لوگوں کو پلیٹ فارم پر بولنے کو کہتی ہے۔ وہ لوگ جو کشمیر میں امن چاہتے ہیں وہ نوجوانوں کو غلط راستے پر نہ جانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ لیکن بعد میں فوج یا پولیس کو اس آدمی کی حفاظت کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی کہ اس کے ساتھ کیا ہوگا نتیجہ پاکستان ایسے ہی لوگوں کو نشانہ بناتا  ہے۔
ہر کسی کی عزت نفس ہے۔
پولیس کو معلوم ہونا چاہیے کہ لوگوں سے کیسے نمٹا جائے۔پولیس کو نہیں معلوم کہ وہ بالواسطہ اور غیر ارادی طور پر عسکریت پسندی کو جنم دے رہے ہیں۔ پولیس والے نہیں جانتے کہ لوگوں سے کیسے نمٹا جائے۔ ہر ایک کی عزت نفس ہے۔ اگر کوئی لڑکا پتھراؤ کے الزام میں گرفتار ہو جاتا ہے تو پولیس نہیں جانتی کہ اس کے والدین کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے۔یہ چیزیں اہمیت رکھتی ہیں۔ وہیں سے کہانی شروع ہو جاتی ہے۔ پھر دوسری چیزیں اکٹھی ہوجاتی ہیں۔ پاکستان سے پروپیگنڈہ،میڈیا میں زہر اگلناوغیرہ وغیرہ   پاکستان کشمیر میں اپنے گھناؤنے کام کرتا رہے گا۔ لیکن معاملات کو درست رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ پولیس زمینی سطح پر ہماری قوم کی نمائندگی کرتی ہے۔اگر آپ سڑک پر کسی پولیس والے سے ملتے ہیں، تو وہ لوگوں سے عزت کے ساتھ بات کرنا نہیں جانتے۔ پولیس کو قانون کی کوئی پرواہ نہیں۔ وہ قانون کا غلط استعمال کرتے ہیں۔
مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ کاڈی ریڈیکلائزیشن پروگرام
کشمیر پولیس کو اس مثبت ماڈل کی ضرورت ہے۔
2019 میں، میں نے انڈین ایکسپریس میں مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ (ATS) کے ڈی ریڈیکلائزیشن پروگرام پر خبروں کی ایک سیریز کے بارے میں پڑھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر اور کچھ دیگر ریاستوں کی پولیس اس ماڈل کو نقل کرنے کے امکان کا مطالعہ کر رہی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر کے تجربے کو گمراہ نوجوانوں کو واپس لانے کے لیے ایک ٹھوس طریقے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی کہ پولیس کہ اس طرح کا لوگوں کے ساتھ تال میل رکھنے کا ماڈل کشمیر میں نافذ کیا جائے گا۔ میں اس کا انتظار کرتا رہا کہ اور لڑکے جلتی بھٹی میں نہ جائیں ۔ لیکن یہاں اس پروگرام کو نافذ نہیں کیا گیا۔ کشمیر میں پولیس اب بھی وہی غلطیاں کر رہی ہے جو اس نے 20 سال پہلے کی تھی۔
مہاراشٹر اے ٹی ایس نے بنیادوں پر کام کیا۔ انہوں نے سوچا – اگر ہم لڑکوں کو سزا دیں گے تو یہ دوسرے لڑکوں میں پھیل جائے گا۔ کشمیر میں امن قائم کرنے میں پولیس بہت بڑا کردار ادا کر سکتی ہے لیکن وہ ایسا نہیں کرتی۔اگر پولیس کو معلوم ہو جائے کہ لڑکوں کے ساتھ نفسیاتی سطح پر کیسے نمٹا جائے تو بہت سے لوگ سدھر جائیں گے۔ کس کو نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے، کس کو مضبوطی کی ضرورت ہے – پولیس کو فرق جاننا چاہیے۔
انڈین ایکسپریس، اگست 2019 میں شائع ہونے والی رپورٹ کے اقتباسات
* مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ کا ڈی ریڈیکلائزیشن پروگرام بہت سے نوجوانوں کوتشدد سے موڑنے میں کامیاب رہا ہے۔ مہاراشٹر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس دھننجے کلکرنی کے مطابق، تین سال پرانے پروگرام نے کم از کم 114 نوجوانوں اور چھ خواتین کو “دوبارہ مربوط” کیا ہے جنہیں آئی ایس آئی ایس کی طرف سے راغب کیا جا رہا تھا۔ اے ٹی ایس کا دعویٰ ہے کہ اس نے 200 دیگر لوگوں کی بھی کونسلنگ کی ہے۔
* ڈی ریڈیکلائزیشن پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، پولیس نے مشیروں کو تبدیل کیا اور واضح طور پر متعین ہدف کے ساتھ جلد بازی میں ایک ساتھ مل کر روڈ میپ پر کام کیا۔
* اے ٹی ایس کے دفتر میں، کوئی لاک اپ نہیں تھا، بس بہت سارے سوالات، بات چیت، اور کئی دنوں تک طویل مشاورتی سیشن ہوئے۔
ایک والد نے کہا* “جب میرا بیٹا اے ٹی ایس کے ساتھ تھا، میں نے محسوس کیا کہ وہ محفوظ ہے کیونکہ وہ اس کے ساتھ خاندان کی طرح برتاؤ کرتے ہیں،” ۔
جبکہ  بیٹے نے کہا* “جب میری مشاورت ختم ہوئی، سب میرے دوست بن گئے۔ میرے پاس ان کا فون نمبر ہے اور میں ان سے رابطے میں ہوں۔ میں ان سے ملنے اکثر یہاں آتا ہوں،‘‘۔
*ایک افسر نے کہااگلے 15 دنوں کے لیے نوجوان صبح 11 بجے اے ٹی ایس آفس پہنچ جاتا تاکہ دیر شام تک “گپ شپ” کریں۔ کبھی یہ صرف ایک افسر ہوتا، کبھی دو یا تین ہوتے۔ “رسمی سیشنوں کے بجائے، ہم نے اسے غیر رسمی بات چیت کی طرح محسوس کیا۔ ہم دنیا کے بارے میں اس کے تاثرات کے بارے میں بات کریں گے۔ یہ ایسے ہی تھا جیسے دوست چائے پر بات کرتے ہیں،‘‘
* کونسلنگ میں شامل کم از کم تین افسران نے کہا کہ موضوعات بالی ووڈ سے لے کر اسلامی تاریخ کے اہم واقعات تک ہوتے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here